کراچی: اسٹیٹ بینک نے صرف ایک بینک کے علاوہ دیگر بینکوں کا ڈیٹا چوری ہونے کی رپورٹس مسترد کردی۔مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صرف ایک بینک کا ڈیٹا چوری ہونے کے شواہد ملے ہیں اور دیگر بینکوں کے ڈیٹا چوری ہونے کے شواہد نہیں ملے جب کہ کسی بینک یا قانون نافذ کرنے والے ادارے نے اس حوالے سے آگاہی نہیں دی۔اسٹیٹ بینک کے اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ 27 اکتوبر کو ایک بینک کا سیکورٹی حصار توڑا گیا تھا تاہم اس کے بعد اس طرح کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔اسٹیٹ بینک کا کہناہے کہ سائبر خطرے کی نشاندہی اور تدارک کے اقدامات کی ہدایات جاری کردی ہیں، بین الاقوامی پیمنٹ اسکیموں سے تعاون لینے کی ہدایات بھی کی ہیں۔واضح رہےکہ گزشتہ دنوں پاکستان کے ایک اسلامی بینک کے آن لائن سسٹم پر سائبر حملہ ہوا تھا جس میں ہیکرز نے عالمی ادائیگیاں کی تھیں جب کہ گزشتہ روز ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ کے ڈائریکٹر نے انکشاف کیا تھا کہ ملک تقریباً تمام بینکوں کا ڈیٹا ہیک کرلیا گیا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments