اسلام آباد: وزیراعظم کے دورۂ چین میں مالی پیکیج سمیت دیگر طے شدہ معاملات کو حتمی شکل دینے کے لیے اعلیٰ سطح کا وفد چین روانہ ہوگیا۔ذرائع کے مطابق چین جانے والے وفد میں خزانہ، تجارت اور منصوبہ بندی کے سیکریٹریز سمیت گورنر اسٹیٹ بینک بھی شامل ہیں۔ذرائع کا کہناہےکہ پاکستان کے اعلیٰ سطح وفد کا دورۂ چین وزیراعظم کے دورے کا فالواپ ہے جس میں وزیراعظم عمران خان کے دورے کے دوران طے کیے گئے معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی جس میں برآمدات کے لیے چینی مارکیٹ تک رسائی اور ممکنہ طور پر مالی پیکیج بھی شامل ہوسکتا ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان حال ہی میں چین کا پانچ روزہ دورہ کرکے آئے ہیں جس میں دونوں ممالک کے درمیان 15 معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments