اسلام آباد: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں وفاقی وزرا کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت کی۔عدالت نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیردفاع پرویز خٹک، وزیر تعلیم شفقت محمود اور جہانگیر ترین کی بھی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کرلیں جب کہ عدالت نے تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے 2014 کے دھرنے کے موقع پر درج دہشت گردی کے مقدمے میں عمران خان سمیت دیگر پارٹی رہنما نامزد ہیں جس میں وزیراعظم کا منصب سنبھالنے عدالت نے عمران خان کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دیا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments