نوازشریف اور مریم شاید حالات ٹھنڈے کررہے ہیں: زرداری

خیرپور: پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نےکہا ہےکہ نوازشریف اور مریم شاید حالات ٹھنڈے کررہے ہیں۔خیرپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ اس وقت حکومت میں انڈر 40 ٹیم کھیل رہی ہے دیکھتے ہیں کیا کرتی ہے کیا نہیں کرتی، حکومت کی جو شروعات ہے وہ جس طرح دیکھ رہے ہیں وہ ابھی تک اپوزیشن موڈ میں ہیں، انہیں کہا ہےکہ ہمیں اپنا کام کرنے دیں ہم اپوزیشن ہیں، آپ حکومت کی طرح بات کریں۔سابق صدر نے کہا کہ ہمیں نواز شریف کی حکومت پر بھی اعتراض تھا وہ بھی کسی ڈیل کے ذریعے آئے تھے اور یہ بھی ایسے ہی آئے ہیں لیکن امریکا میں بھی ایسا ہوتا ہے آج تک ہیلری کتابیں لکھ رہی ہیں، جمہوریت میں یہ ہوتا ہے، یہ جمہوریت کی کمزوریاں ہیں لیکن پھر بھی جمہوریت بہتر ہے۔ایک سوال کے جواب میں آصف زرداری نے کہا کہ ہماری حکومت نے کام کیا ہے، لوگوں کی زمینوں کے پیسے دیئے ہیں، بھاشا ڈیم کی فزیبلٹی بنائی۔انہوں نے وزیراعظم کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ یوٹرنرز ہوتے ہیں، دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔سابق صدر کا کہنا تھا کہ جب گیس اور پیٹرول پر قیمت بڑھائیں گے تو ہر چیز کی قیمت ڈبل ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں