وفاقی حکومت کا ماہِ ربیع الاول کو سرکاری طور پر منانے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ماہِ ربیع الاول کو سرکاری طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ربیع الاول کو سرکاری طور پر اور شایانِ شان طریق سے منایا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ رحمت العالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم کانفرنس کاافتتاح وزیراعظم کریں گے۔واضح رہےکہ حکومت نے 12 ربیع الاول کے موقع پر 2 روزہ ختمِ نبوت ﷺ انٹرنیشنل کانفرنس منعقد کرانے کا اعلان کیا ہے جس میں امامِ کعبہ، وائس چانسلر جامعۃ الاظہر اور شام کے مفتی کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں