مقبوضہ کشمیر: قابض بھارتی فوج نے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے مظالم جاری ہیں اور یومِ شہدائے کشمیر پر بھی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 کشمیریوں کو شہید کیا اور اب تازہ کارروائی میں مزید 2 نوجوانوں کو شہید کردیا گیا ہے۔ قابض فوج نے مقبوضہ وادی کے ضلع پلواما میں سرچ آپریشن کیا اور اس دوران فائرنگ سے 2 نوجوان شہید ہوگئے۔شہدا کی شناخت لیاقت احمد وانی اور واجد الاسلام کے نام سے ہوئی۔قابض انتظامیہ نے ضلع بھر میں انٹرنیٹ سروس بھی بند کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں