اسلام آباد: پڑوسیوں کے جھگڑے اور آئی جی اسلام آباد کے تبادلے کے معاملے پر سپریم کورٹ کی جانب سے تشکیل دی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے وفاقی وزیر اعظم سواتی سے پوچھ گچھ کی۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر اعظم سواتی نیب کے دفتر میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے جہاں ان سے تحقیقاتی ٹیم نے تقریباً 2 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی جس کے بعد وہ واپس روانہ ہوگئے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ اعظم سواتی کو ایک سوالنامہ دیا گیا جو ڈی جی نیب عرفان منگی کی سربراہی میں ترتیب دیا گیا جسے ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں تیار کیا گیا ہے۔سپریم کورٹ کے حکم پر قائم تحقیقاتی ٹیم اعظم سواتی کے مختلف معاملات کی تحقیقات کر رہی ہے جن میں مبینہ تجاوزات، آئی جی اسلام آباد کے تبادلے اور اثاثوں سے متعلق ہیں۔مشترکہ تحقیقاتی ٹیم وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی سے بھی پوچھ گچھ کر چکی ہے، ٹیم نے سابق آئی جی اسلام آباد، سیکرٹری داخلہ و سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ سے بھی پوچھ گچھ کی۔یاد رہے کہ اعظم سواتی کے صاحبزادے کی جانب سے ان کے فارم ہاؤس کے قریب رہائش پذیر غریب پرور خاندان کے خلاف اندراج مقدمہ کے بعد صورتحال خراب ہوئی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments