لاہور: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ ہم نے آمریت کا دور دیکھا ہے اور جعلی دور دیکھ رہے ہیں اس کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔حمزہ شہباز نے کہا کہ مشرف دور میں بھی ہمارا 10 سال احتساب ہوتا رہا ہے، احتساب کے حق میں ہیں لیکن اس کے پیچھے نیازی صاحب کا انتقام چھپا ہوا ہے۔حمزہ شہباز نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی کابینہ میں نیب زدہ لوگ بیٹھے ہوئے ہیں، عمران نیازی خود بھی مسٹر کلین نہیں، نیب عمران خان کا بغل بچہ ہے اور اب سپریم کورٹ بھی اس پر عدم اعتماد کا اظہار کرچکی ہے۔وزیراعظم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا ‘یہ لوگ بار بار 50 چوروں کو جیل میں ڈالنے کا ذکر کرتے ہیں، کیا یہ دھونس اور الزامات سے اپنی نااہلی چھپا سکیں گے’۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے دیانتداری اور ایمانداری سے 10 سال پنجاب کی خدمت کی، آشیانہ میں نہ ایک انچ زمین گئی اور نہ قومی خزانے سے ایک روپیہ گیا۔اپوزیشن لیڈر پنجاب کا کہنا تھا کہ آج وزیر خزانہ کہتے ہیں فکر نہ کریں 2 ارب ڈالر سعودی عرب سے آجائے گا، آپ پاکستان کی بے عزتی کروا رہے ہیں، ہوش کے ناخن لیں، آپ کنٹینر کی سیاست اور مزاج کو چھوڑیں، آپ کے جھوٹ اور یو ٹرن کا محاسبہ قوم کرے گی۔حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ابھی آپ کو جمعہ جمعہ 8 دن ہوئے ہیں ہم آپ کے یوٹرن کا محاسبہ کریں گے، صوبے کی خدمت دیکھ لی، 2 آئی جی بدلے گئے، جہانگیر ترین، پرویز الہٰی کی ویڈیو پر ردعمل دینا مناسب نہیں سمجھتا۔انہوں نے کہا کہ اگر چار پانچ لوگ مل کر اقتدار کی کھینچا تانی کریں گے تو صوبے کی خدمت کیسے ہوگی، بنی گالہ میں لوگوں کو ہانکا جائے تو پھر یہی کچھ ہوگا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments