اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ایس پی طاہر داوڑ کے قتل پر افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت کو اسلام آباد پولیس کے ساتھ تعاون کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم نے ایس پی طاہر خان داوڑ کے بیہمانہ قتل پر اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ وہ اس معاملے کو خود دیکھ رہے ہیں اور اس حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت کو ہدایت کی ہے کہ ایس پی داوڈ قتل کی فوری تحقیقات کے لیے اسلام آباد پولیس سے تعاون کیا جائے۔وزیراعظم نے کہا کہ وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کو ٹاسک دیا ہے کہ فوری طور پر معاملے کو دیکھیں اور رپورٹ پیش کریں۔یاد رہے کہ ایس پی طاہر داوڑ اسلام آباد کے علاقے جی ٹین سے 27 اکتوبر کو لاپتہ ہوئے جن کی لاش دو روز قبل افغانستان کے صوبہ ننگرہا ر سے ملی اور دفتر خارجہ نے بھی ان کی شہادت کی تصدیق کی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments