اسلام آباد: ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے سینیٹ میں قرارداد منظور کرلی گئی۔سینیٹ کا اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی سربراہی میں ہوا جس میں جے یو آئی (ف) کے سینیٹر طلحہٰ محمود نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے قرارداد پیش کی جسے ایوانِ بالا نے منظور کرلیا۔قرارداد کے متن میں کہا گیا ہےکہ سینیٹ عافیہ صدیقی کی مسلسل قید پر اظہار تشویش کرتا ہے، ضرورت ہے کہ عافیہ کی رہائی کا معاملہ دوبارہ امریکا سے اٹھایا جائے۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیاہےکہ حکومت عافیہ صدیقی کی جلد وطن واپسی کے لیے اقدامات کرے۔چیئرمین سینیٹ نے عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق منظور قرار داد دفتر خارجہ کو بھیجنے کی ہدایت کی اور کہا کہ حکومت قرارداد کی روشنی میں عافیہ صدیقی کی وطن واپسی کے لیے اقدامات کرے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments