اس سے نیب کی کارکردگی متاثر ہورہی ہے’ احتساب قوانین میں ترمیم کی ضرورت ہے، شہباز شریف کو چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی بنانا ملک سے مذاق ہوگا’ کرپشن الزامات کا سامنا کرنے والے کو چیئرمین پی اے سی نہیں بنا سکتے
وزیراعظم عمران خان کی صحافیوں اور کالم نگاروں سے ملاقاتوں میں گفتگو
اسلام آباد وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف کو چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی بنانا ملک سے مذاق ہوگا’ کرپشن الزامات کا سامنا کرنے والے کو چیئرمین پی اے سی نہیں بنا سکتے’ شہباز شریف کو کسی صورت چیئرمین پی اے سی نہیں بنائیں گے’ نیب چھوٹے چھوٹے مقدمات میں الجھ چکا ہے جس سے کارکردگی متاثر ہورہی ہے’ احتساب قوانین میں ترمیم کی ضرورت ہے۔ جمعہ کو وزیراعظم عمران خان سے صحافیوں اور کالم نگاروں نے ملاقاتوں کے دوران پی اے سی کے چیئرمین کے حوالے سے پوچھا گیا کہ اپوزیشن کے ساتھ کئی معاملات طے ہونے جارہے ہیں کہ نہیں۔ عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف کو اس وقت کرپشن الزامات کا سامناہے ہم شہباز شریف کو کیسے پبلک اکائونٹس کمیٹی کا سربراہ بنا سکتے ہیں جس کا کام ہی کرپشن کے خلاف کام کرنا ہے۔ کسی صورت یہ فیصلہ نہیں ہوگا اپوزیشن جتنا مرضی احتجاج کرلے۔ عمران خان نے کہا کہ نیب کو چھوٹے چھوٹے مقدمات کے پیچھے جانے کی بجائے بڑے بڑے مگر مچھوں کے پیچھے جانا چاہئے۔ نیب ایک خودمختار ادارہ ہے قانونی دائرہ کار کے اندر رہتے ہوئے نیب سے حکومتی رابطہ ہوسکتا ہے۔ ہم چاہتے ہیں آنے والے دنوں میں نیب کی کارکردگی اور بہتر ہو احتساب قوانین میں ترامیم کی ضرورت ہے۔
Load/Hide Comments