اسلام آباد ( نمایئندہ کشمیر لنک ) تبلیغی جماعت کےامیرحاجی عبدالوہاب انتقال کرگئے

اسلام آباد ( نمایئندہ کشمیر لنک ) تبلیغی جماعت کےامیرحاجی عبدالوہاب انتقال کرگئے
تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب طویل علالت کے بعد 95 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے، تبلیغی مرکز رائے ونڈ کے اعلامیے کے مطابق مولانا عبدالوہاب نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔
مولانا حاجی عبدالوہاب کی نماز جنازہ بعداز نماز مغرب اجتماع گاہ رائے ونڈ میں ادا کی جائے گی۔ وہ تبلیغی جماعت کے تیسرے امیر تھے۔

مولانا حاجی عبدالوہاب یکم جنوری 1923 کونئی دہلی میں پیدا ہوئے، مولاناعبدالوہاب نے اسلامیہ کالج لاہور سے گریجویشن کیا۔
تقسیم ہند سے پہلے مولانا عبدالوہاب نے بطور تحصیل دار فرائض انجام دیے، مولانا عبدالوہاب تحصیل دارکاعہدہ چھوڑکرتبلیغی سرگرمیوں میں مصروف ہوئے۔
قیام پاکستان کے بعد مولانا عبدالوہاب نے اہل خانہ کے ہمراہ بھارت سے ہجرت کی،آزاد کشمیر بھر سے لوگ مولانہ عبدالوہاب کی وفات کی خبر سن کر اظہار افسوس کر رہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں