دوبئی ( )وزیر اعظم عمران خان متحدہ عرب امارات کے ایک روزہ سرکاری دورے پر پہنچنے کے بعد امارات کے صدارتی محل پہنچ گئے۔۔
عزت ماب شیخ محمد بن زید بن سلطان النیہیان نے وذیر اعظم پاکستان عمران خان کا استقبال کیا جو کہ اپنے ملک کی فوج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر بھی ہیں ۔
وزیر اعظم پاکستان کو صدارتی محل میں گارڈ آف آنر پیش کردیا گیا۔
متحدہ عرب امارات کے حکمران اور وزیر اعظم پاکستان کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ،علاقائی اور بین الاقوامی معاملات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔
گزشتہ روز وزیر اعظم ایک روزہ سرکاری دورے پرمتحدہ عرب امارات پہنچے
۔وزیر اعظم عمران خان ولی عہد ابوظہبی شیخ محمد بن زید بن سلطان النیہیان کی دعوت پر متحدہ عرب امارات کا ایک روزہ سرکاری دورہ پر ہیں
چیف آف آرمی سٹاف بھی وزیراعظم پاکستان کے ہمراہ ہیں ۔
وزیر اعظم عمران خان کا دورہ پاکستان-متحدہ عرب امارات کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور دوطرفہ تعاون کے فروغ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
Load/Hide Comments