12 ربیع الاول ٹریفک پلان راولپنڈی

بہترین ٹریفک انتظامات کے پیش نظر 07 ڈی ایس پیز، 47 انسپکٹرز، 490 وارڈن افسران اور27 ٹریفک اسسٹنٹس خصوصی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے… سی ٹی او محمد بن اشرف

جلوس کے نزدیک 03 سو گز ایریا میں کسی بھی قسم کی پارکنگ پر مکمل پابندی ہو گی.. سی ٹی او محمد بن اشرف

راولپنڈی شہر میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند رہے گا.. سی ٹی او محمد بن اشرف

مری روڈ پرجلوس کے موقع پر ٹریفک ڈائیورشن پوئنٹس…

بوقت جلوس آغاز فلائی اوور چاندنی چوک جانب صدر، راول روڈ چوک،اور مریڑ چوک میں ٹریفک ڈائیورشنز ہونگی.. سی ٹی او محمد بن اشرف

بوقت جلوس مری روڈ مریڑ چوک سے چاندنی چوک تک مکمل بند رہے گی… سی ٹی او محمد بن اشرف

ڈی اے وی کالج چوک میں بھی ٹریفک ڈائیورشن ہو گی.. سی ٹی او محمد بن اشرف

راجہ بازار فوارہ چوک کی طرف آنے والی تمام سڑکیں لیاقت روڈ، اقبال روڈ، گنجمنڈی روڈ، کشمیری بازار، سٹی صدر روڈ، عالم خان روڈ ٹریفک کے لئے بند رہیں گی… سی ٹی او محمد بن اشرف

تمام ڈائیورشن پوئنٹس سے ٹریفک کو متبادل راستوں پر رواں دواں رکھا جائے گا.. سی ٹی او محمد بن اشرف

راولپنڈی کینٹ ایریا میں بوقت جلوس ٹریفک ڈائیورشن پوئنٹس…

کینٹ ایریا میں ہارلے سٹریٹ، ٹی ایم چوک اور قاسم مارکیٹ میں بوقت جلوس ٹریفک ڈائیورشنز ہو نگی.. سی ٹی او محمد بن اشرف

ٹی ایم چوک سے ٹریفک کو مری روڈ جبکہ قاسم مارکیٹ سے ٹریفک کو شیر خان روڈ ڈائیورٹ کیا جا ئے گا.. سی ٹی او محمد بن اشرف

شہری رہنمائی کے لئے ٹریفک پولیس ہیلپ لائن 0519272839پر رابطہ کریں. سی ٹی او محمد بن اشرف

کیٹاگری میں : ٹکر

اپنا تبصرہ بھیجیں