لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئندہ برس مارچ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز کے کچھ میچز ہوم گراؤنڈز میں کرانے کی کوششیں شروع کردیں۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 5 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کا شیڈول تبدیل نہیں کیا جا رہا، ون ڈے سیریز آئندہ برس 19 سے 31 مارچ کو ہی شیڈول ہے۔پی سی بی کے مطابق سیریز کی شیڈول کے مطابق میزبانی کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک آسٹریلیا سیریز کے ایک سے 2 میچز پاکستان میں کرانے کی کوششیں جاری ہیں جس کے لیے پی سی بی نے کراچی یا لاہور میں میزبانی کا آپشن کھلا رکھا ہے۔فیوچر ٹوور پروگرام کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان آئندہ برس دو طرفہ سیریز کھیلی جائے گی، مارچ میں پاکستان آسٹریلیا کی اور دسمبر میں آسٹریلیا پاکستان کی میزبانی کرے گا۔مارچ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 5 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے اور آسٹریلیا کی میزبانی میں ہونے والی سیریز 3 ون دے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل ہوگی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments