اسلام آباد: ملک بھر میں میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تیاریاں عروج پر ہے جب کہ وفاقی حکومت کے زیر اہتمام اسلام آباد میں 2 روزہ سیرت کانفرنس جاری ہے۔ملک بھر میں میلادالنبی ﷺ کی مناسبت سے درود و سلام کی محفلیں سجائی جارہی ہیں جب کہ گھروں اور سرکاری عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے۔آرائشی سامان کے اسٹالز اور دکانوں پر رش بڑھ گیا جہاں سے خریدار نعلین پاک کی شبیہ کے بیجز، جھنڈے اور دیگر چیزیں خرید رہے ہیں۔دوسری جانب وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد میں دو روزہ رحمت للعالمین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے جس کے افتتاحی سیشن سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب کیا۔سیرت کانفرنس میں علماء اور مشائخ سمیت بیرون ملک سے نامور مذہبی شخصیات شرکت کررہی ہیں اور کانفرنس میں سیرت طیّبہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی جائے گی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments