اسلام آباد: وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب خان کا کہنا ہےکہ بجلی کی جتنی قیمت بڑھانی تھی بڑھا دی ہے اور جو قیمتیں ہم نےبڑھائی ہیں ان میں بھی 75 فیصد عوام کو ریلیف دیا گیا۔اسلام آباد میں متبادل توانائی ترقیاتی بورڈ کے زیر اہتمام قابل تجدید توانائی پالیسی پر مشاورتی ورکشاپ ہوئی جس میں وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب نے بھی شرکت کی۔ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب نے کہا کہ دنیا میں قابل تجدید توانائی سستی ہو رہی ہے، توانائی معیشت کیلئے لائف لائن ہے اور ہمیں سستی بجلی پیدا کرنی ہے، ہماری زراعت اور صنعت سمیت گھریلو صارفین کیلئے سستی بجلی ضروری ہے۔عمر ایوب نے کہا کہ ہم بجلی پیداوار ہی نہیں ترسیلی مسائل کو بھی حل کر رہے ہیں، ہمارا این ٹی ڈی سی کا سسٹم ساڑھے 19 ہزار میگاواٹ سے زیادہ بجلی اٹھانے کے قابل نہیں، دور دراز دیہی علاقوں میں شمسی توانائی سے بجلی فراہم کریں گے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ پاکستان کو ایک نہیں 2 خساروں کا سامنا ہے جس میں مالی اور جاری کھاتوں کے خسارے کا سامنا ہے۔اس موقع پر وفاقی وزیر سے سوال کیا گیا کہ کیا آئی ایم ایف کے دباؤ پر بجلی کی قیمت مزید بڑھائیں گے؟عمر ایوب نے جواب دیاکہ ہم نے بجلی کی جتنی قیمت بڑھانی تھی بڑھا دی ہے، جو قیمتیں ہم نےبڑھائی ہیں ان میں بھی 75 فیصد عوام کو ریلیف دیا گیا، ہم نے زرعی صارفین اور برآمدی صنعتوں کو ریلیف دیا۔نمائندہ جیونیوز کی جانب سے وفاقی وزیر سے سوال کیا گیا کہ کیا کے الیکٹرک کی نجکاری کے بعد وفاقی حکومت کی ذمہ داری ختم ہوگئی؟
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments