ہنگو… لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقے کلایا بازار میں مدرسے کے باہر دھماکے میں 30 سے زائد افراد جاں بحق جب کہ 20 زخمی ہوگئے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مدرسے کے داخلی دروازے کے قریب زوردار دھماکہ ہوا ۔ سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ دریں اثناء خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دشمن قوتیں صوبے میں پرامن ماحول کو خراب کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات میں بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا غیر انسانی عمل ہے ۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments