اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے نے تحریک لبیک کے رہنما خادم حسین رضوی کو حفاظتی تحویل میں لےلیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کارروائی کی ضرورت 25نومبرکی احتجاجی کال واپس نہ لینےکی وجہ سےدرپیش آئی۔وزیر اطلاعات کے مطابق خادم حسین رضوی کو حفاظتی تحویل میں لے کر مہمان خانے منتقل کیا گیا ہے۔اپنے بیان میں فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ تحریک لبیک مذہب کی آڑ لے کر سیاست کررہی ہے اور مسلسل عوام کی جان و مال کیلئے خطرہ بن گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال اور املاک کی حفاظت حکومت کا اولین فرض ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ موجودہ کارروائی کا آسیہ بی بی کے مقدمے سے کوئی تعلق نہیں،صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے،عوام پر امن رہیں اور حکام سے مکملُ تعاون کریں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments