کچھ بڑوں نے خلاف توقع ڈیم فنڈ میں خاطر خواہ حصہ نہیں ڈالا: چیف جسٹس

مانچسٹر: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ انھیں کچھ ‘بڑوں’ سے توقع تھی مگر انہوں نے ڈیم فنڈ میں خاطر خواہ حصہ نہیں ڈالا، لیکن وہ اربوں روپے لوٹ کر باہر جائیدادیں بنانے والوں سے حساب لیں گے، جس کے بعد ڈیم فنڈ کے لیے مزید چندے کی ضرورت نہیں رہے گی۔مانچسٹر میں لائیو ٹیلی تھون سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا، ‘افسوس ہے کہ جن لوگوں نے اربوں روپے لوٹے انہوں نے رقم نہیں دی۔ میں حساب لوں گا کہ کس نے کتنی جائیدادیں بنائیں؟ تین ارب روپے کی پراپرٹی دبئی میں کیسے بنائی؟ لانچ پر پیسے باہر بھیجنے والوں کو حساب دینا پڑے گا’۔جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ‘یہ سارا پیسہ پاکستانی قوم اور ٹیکس دہندگان کی امانت ہے، اس رقم کو ڈیم فنڈ میں دینا پڑے گا، نہ دیا تو کارروائی کے ذریعے حساب لینا پڑے گا’۔ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ ‘ایسے لوگوں سے لوٹے ہوئے اربوں روپے واپس لیں گے تو ڈیم کے لیے مزید چندے کی ضرورت نہیں پڑے گی’لائیو ٹیلی تھون کے دوران جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ انہوں نے پاکستانیوں کی حب الوطنی اور جذبہ دیکھ کر ڈیموں کی تعمیر کے لیے چندے کی اپیل کا فیصلہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں