لاہور: تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کرلیا گیا۔خادم حسین رضوی کی 3 ایم پی او کے تحت گرفتاری کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ خادم رضوی سمیت 95 افراد کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے اور گرفتار افراد 30 دن تک جیل میں رہیں گے۔یاد رہےکہ گزشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹر کے ذریعے آگاہ کیا تھا کہ خادم حسین رضوی کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا ہے اور اس معاملے کا آسیہ بی بی کیس سے کوئی تعلق نہیں، خادم رضوی کو 25 نومبر کو احتجاج کی کال واپس نہ لینے پر تحویل میں لیا گیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments