پشاور: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہےکہ ریلوے کی تباہی کا سبب اس پر کمیشن خوروں کا قبضہ تھا۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نےکہا کہ ریلوے پر کمیشن خوروں کا قبضہ تھا اس لیے تباہ ہوئی، 16 سال سے 69 لوکو موٹوز خراب تھے، انگریزوں نے تحفے دیے جس سے ہم نے ناروا سلوک کیا۔انہوں نے بتایا کہ کراچی سے پشاور تک نیا ریلوے ٹریک بنائیں گے، سفاری ٹرین چلائیں گے، اس پر کام شروع کیا جائے گا، ہدایت کی ہے کہ ریلوے اسٹیشنز پر مزید ایک ہزار اسٹال لگائے جائیں۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ گھر بیٹھے تنخواہ لینے والے 600 ملازمین کی ملازمیں ختم کردیں، ریلوے میں مزید ملازمتیں دے رہے ہیں، رحمان بابا ایکسپریس کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں، ریلوے اسپتالوں کو نجی تحویل میں دینے کی پیشکش کی ہے، کراچی میں ریلوے زمین پر پانچ ہزارمکان بنا لیے گئے ہیں، ریلوے کولوگوں نے مفت کا مال سمجھا ہوا ہے۔شیخ رشید نے ایک بار پھر سیاسی مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ نوازشریف اور زرداری نےملک کوبری طرح نوچا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments