اسلام آباد: پولی کلینک کے میڈیکل بورڈ نے شہبازشریف کے طبی معائنے کے بعد کینسر ماہرین پر مشتمل بڑا بورڈ تشکیل دینے کی سفارش کردی۔گزشتہ روز شہبازشریف کے خون کی تجزیاتی رپورٹ میں کینسر کی علامات دوبارہ ظاہر ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔ہفتے کے روز پولی کلینک کے 4 رکنی میڈیکل بورڈ نے منسٹر انکلیو میں شہبازشریف کا ایک بار پھر طبی معائنہ کیا اور پھر بورڈ نے کینسر ماہرین پر مشتمل بڑا بورڈ تشکیل دینے کی سفارش کردی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ میڈیکل بورڈ نے قائد حزب اختلاف کو تجویز کردہ ادویات جاری رکھنے کی ہدایت کی جب کہ شہباز شریف کے سی ٹی اسکین سمیت دیگر ٹیسٹ کرانے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف کا سی ٹی اسکین کل اسلام آباد میں کرانے کا مشورہ دیا گیاہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments