سابق بھارتی کرکٹر و ریاستی وزیر نوجوت سنگھ سدھو کو کرتارپور سرحد کھولنے کی تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان کی جانب سے دعوت نامہ موصول ہوگیا ہے۔نوجوت سنگھ سدھو نے کرتارپورسرحد کھولنےکی تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان کی دعوت ملنےکی تصدیق بھی کردی ہے۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وزیر اعظم ہاؤس سے جمعے کو کرتارپورسرحد کھولنےکی تقریب میں شرکت کے لیے دعوت کی کال موصول ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ’اگر بھارتی حکومت نے اجازت دی تو وہ اس تقریب میں ضرور جائیں گے،اور اس تاریخی موقع کاحصہ بننا ان کے لیے فخر کا باعث ہوگا‘۔خیال رہے کہ دو روز قبل حکومت پاکستان کی تجویز پر بھارتی کابینہ نے کرتار پور راہداری کھولنے کی منظوری دی تھی۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا بھارتی کابینہ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ کرتارپور راہداری کھولنا دونوں ممالک کی امن پسند لابی کی فتح ہے۔گزشتہ روز پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے بھی اپنے بیان میں کہا تھا کہ راہداری کھولنے پر پاکستان اور بھارت کا اتفاق ہے تاہم بارڈر کب کھولا جائے گا، اس بات کا فیصلہ دونوں ممالک بات چیت میں طے کریں گے۔جب کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کرتار پور راہداری کے سنگ بنیاد کی تقریب میں بھارتی ہم منصب سشما سوراج کو پاکستان آنے کی دعوت بھی دی ہے ۔سشما سوراج نے کرتارپور راہداری کی سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ 28 نومبر کو کرتارپور راہداری کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت نہیں کر سکتی۔انہوں نے کہا بھارت کی جانب سے ہرسیمرات کور بادل اور ایچ ایس پوری شرکت کریں گے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments