ڈیمز کی تعمیر کیلئے قوم کا جذبہ 1965 کی جنگ جیسا ہے: چیف جسٹس

برمنگھم: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ ڈیمز کی تعمیر کے لیے بچوں سے لے کر بڑوں تک کا جذبہ ایسا ہے جو 1965 کی جنگ میں نظر آیا تھا۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ڈیمز کی تعمیر کے لیے بچوں سے لے کر بوڑھوں تک سب پاکستانی پُرجوش ہیں، یہ کوئی عام صورت حال نہیں بلکہ باقاعدہ مہم بن گئی ہے ایسا جذبہ شاید 65 کی جنگ میں نظر آیا تھا۔چیف جسٹس نے پاکستان کی آبادی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آبادی پر قابو پانے اور منصوبہ بندی سے متعلق سپریم کورٹ میں 12 یا 13 دسمبر کو کانفرنس ہوگی۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ڈیمز کی تعمیر کے لیے بچوں سے لے کر بوڑھوں تک سب پاکستانی پُرجوش ہیں، یہ کوئی عام صورت حال نہیں بلکہ باقاعدہ مہم بن گئی ہے ایسا جذبہ شاید 65 کی جنگ میں نظر آیا تھا۔چیف جسٹس نے پاکستان کی آبادی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آبادی پر قابو پانے اور منصوبہ بندی سے متعلق سپریم کورٹ میں 12 یا 13 دسمبر کو کانفرنس ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں