بھی خون خرابہ ہورہا ہے اس کی تمام تر ذمہ داری بھارت کے حکمرانوں پر عائد ہوتی ہے علی گیلانی

کل جماعتی حریت کانفرنس گ کے چیرمین سید علی گیلانی نے چھترگام چاڈورہ کے خونین معرکے میں شہید ہوئے عسکریت پسندوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی ضد اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے جموں کشمیر میں انسانی خون کی ارزائی رُکنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ جموں کشمیر میں جو بھی خون خرابہ ہورہا ہے اس کی تمام تر ذمہ داری بھارت کے حکمرانوں پر عائد ہوتی ہے جو مسئلہ کشمیر کو اس کے جمہوری اور تاریخی پسِ منظر کی روشنی میں حل کرنے کے بجائے صرف اور صرف بندوق اور بارود سے حل کرنا چاہتا ہے۔ اخبارات کے نام جاری اپنے بیان میں گیلانی نے کہا کہ بھارت نے جموں کشمیر کے لوگوں کے حقِ آزادی کو جبری طور پر چھین لیا ہے ، جس کے لیے یہاں کے عوام بالعموم اور نوجوان بالخصوص عظیم اور بے مثال قربیان پیش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سرفروش کشمیری قوم کی مظلومیت اور محکومیت ختم کرنے کے لیے اپنی عزیز جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں اور ہم پر ذمہ داری ڈالتے ہیں کہ ان کی قربانیوں کی لاج رکھتے ہوئے حصولِ مقصد تک جدوجہد کو ہر قیمت پر اور ہر صورت میں جاری وساری رکھیں۔ گیلانی صاحب نے کہا کہ جموں کشمیر کی غیر یقینی سیاسی صورتحال اور عدمِ استحکام کی وجہ سے قیمتی انسانی زندگیاں بھینٹ چڑھ رہی ہیں اور اس کی تمام تر ذمہ داری بھارتی حکمرانوں پر عائد ہوجاتی ہے، جو کشمیری عوام کی خواہشات اور امنگوں کا احترام کرنے کے بجائے اپنی ضد اور ہٹ دھرمی پر اڑے ہوئے ہیں اور اس خطے پر طاقت کے زور پر اپنا جبری قبضہ جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ حریت چیرمین نے کہا کہ بھارت کے غیر حقیقت پسندانہ رویہ کی وجہ سے جموں کشمیر میں قیمتی انسانی زندگیوں کا اتلاف برابر جاری ہے اور جبری فوجی قبضے کے خلاف ہمارے نوجوان آئے دن سرفروشی کا راستہ اختیار کرتے ہیں۔ انہوں نے شہداء کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء ہم پر یہ بھاری ذمہ داری ڈال کر جاتے ہیں کہ ہم اُس مشن کی ہر صورت میں اور ہر قیمت پر حفاظت کریں، جس کے لیے وہ اپنی چڑھتی جوانیوں کو قربان کرتے ہیں اور اپنے عیش وآرام کو تج دیتے ہیں۔ گیلانی صاحب نے کہا کہ ہماری قوم نے بھارت کے جبری قبضے کے خلاف 40سال تک ایک پُرامن تحریک چلائی اور وہ جمہوری طریقے سے اپنے حقوق کی بازیابی کے لیے جدوجہد کرتے رہے، البتہ بھارت کی حکومت نے اس طرف کوئی توجہ نہیں دی اور وہ فوجی طاقت کے ذریعے سے ان کی آواز کو خاموش کرانے کی کوشش کرتی رہی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی ضد پر اڑے رہنے سے مسئلہ کشمیر کی حقیقت تبدیل نہیں ہوسکتی ہے، البتہ یہ مسئلہ الجھے رہنے سے کشمیریوں کے ساتھ ساتھ برصغیر کے لئے بھی خطرے کا باعث بنا رہے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں