وزیراعظم عمران خان کو امریکی صدر ٹرمپ کا خط، افغان طالبان سے مذاکرات کیلئے تعاون مانگ لیا

وزیراعظم عمران خان کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خط لکھا ہے جس میں پاکستان سے افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے تعاون مانگا گیا  ۔ ایک  نجی  ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے  وزیراعظم عمران خان نے  انکشاف کیا کہ  صبح ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خط آیا ہے جو بہت اچھا ہے، ٹرمپ نے افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے تعاون مانگا ہے، ہم ان کو پورا تعاون دیں گے۔   وزیراعظم نے کہا کہ اس حوالے سے پاکستان اور امریکی حکام کے درمیان رابطہ ہے، امریکی حکومت کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد بھی پاکستان آرہے ہیں، ہم افغانستان میں امن لانے کیلئے خلوص کے ساتھ پوری کوشش کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں