نیشنل کانفرنس کے رہنما سابق وزیر اعلی عمر عبدا للہ نے گورنر کو ایک خط ارسال کیا جس میں گورنر ستیہ پال ملک کو آگاہ کیا کہ اگر سٹیٹ سبجیکٹ قانون میں ترامیم کی گئی توا سکے بھیانک نتائج سامنے آسکتے ہیں۔ انہوںنے خط میں لکھا کہ نیشنل کانفرنس اس کا ڈٹ کر مقابلہ کرئے گی اور کسی کو بھی سٹیٹ سبجیکٹ قانون میں ترامیم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ عمر عبدا للہ نے ٹویٹر پر لکھا کہ جونہی میں نے یہ خط فیکس کے ذریعے ارسال کرنا چاہا تو مشین خراب پڑی ہوئی تھی اور جب آپریٹر سے رابط قائم کیا تو اس نے بتایا کہ راج بھون کا عملہ چھٹی پر چلا گیا کیونکہ آج اتوار ہے۔ عمر عبدا للہ نے گورنر پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ اتنا سب کچھ ہو گیا لیکن راج بھون میں فیکس مشین اب بھی خراب پڑی ہوئی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments