اسلام آباد: مقامی عدالت نے ٹی وی اینکر شاہد مسعود کو صحافی سے بدتمیزی اور اس کا موبائل فون چھیننے کے مقدمے میں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ شاہد مسعود نے گذشتہ دنوں اسلام آباد ہائیکورٹ آمد کے موقع پر نجی ٹی وی کے ایک رپورٹر سے اُس کا موبائل فون چھین کر فوٹیج ڈیلیٹ کر دی تھی، جس پر صحافی نے ان کے خلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کرایا تھا۔مذکورہ کیس کی گزشتہ سماعت پر عدالت نے عدم حاضری پر شاہد مسعود کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔یہ بھی واضح رہے کہ شاہد مسعود پہلے ہی پی ٹی وی کرپشن کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔انہیں آج اڈیالہ جیل سے لا کر جوڈیشل مجسٹریٹ حفیظ احمد کے روبرو پیش کیا گیا۔مختصر سماعت کے بعد عدالت نے شاہد مسعود کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دے دیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments