اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کرشنگ سیزن جلد سے جلد شروع کروانے کا فیصلہ کرتے ہوئے شوگر ملز کو سبسڈی کے زیر التوا واجبات فوری ادا کرنے کی منظوری دے دی۔وزیر خزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں 10 لاکھ ٹن چینی کی برآمدگی کی منظوری کے بعد ایک بار پھر مزید ایک لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی گئی۔ذرائع کے مطابق ای سی سی نے کرشنگ سیزن جلد سے جلد شروع کروانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں صوبائی حکومتوں سے مدد لی جائے گی جب کہ شوگر ملز کو سبسڈی کے زیر التوا واجبات فوری ادا کرنےکی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے برآمدات بڑھانے کیلئے ری فنڈ کی بروقت، براہ راست ادائیگی کیلئے سمری کی منظوری مؤخر کردی جب کہ برآمد کنندگان کو ری فنڈ کی ادائیگی کے معاملے پر طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کے مطابق ای سی سی نے ہدایت کی کہ ایف بی آر، وزارت تجارت، خزانہ اور اسٹیٹ بینک کے حکام مل کر طریقہ کار وضع کریں، شوگر ملز کو برآمد کی جانے والی چینی کےاخراجات متعلقہ صوبائی حکومتیں ادا کریں گی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ای سی سی نے ظافر گیس فیلڈ سے سوئی سدرن کو 30 ایم ایم سی ایف گیس مہیا کرنے کی بھی منظوری دی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments