وفاقی حکومت کا غربت کے خاتمے کیلئے ادارہ بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی کے مطابق حکومت نے غربت کے خاتمے کے لیے ادارہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم کے مشیر احتساب شہزاد اکبر اور معاون خصوصی افتخار درانی نے مشترکہ نیوز کانفرنس کی۔افتخار درانی نے بتایا کہ وزیراعظم کے 100 روزہ پلان کے تحت غربت کے خاتمےکا ادارہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا سربراہ ڈاکٹر اشفاق حسن کو لگانے فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ وفاق اور صوبوں کی سطح پر رابطے کرے گا اور پالیسی بنائے گا، مختلف وزارتوں کے حکام اس ادارے کے ممبر ہوں گے۔واضح رہےکہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ دنوں ایک تقریب سے خطاب میں غربت کے خاتمے کے لیے منصوبہ لانے کا اعلان کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں