لاہور: الیکشن ٹریبونل نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف انتخابی عذرداری کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس وحید پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف انتخابی عذرداری سے متعلق 29 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا ہے۔فیصلے کے مطابق درخواست گزار انتخابی عذرداری میں عمران خان کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا، درخواست گزار نے انتخابی عذرداری کی کاپی تمام امیدواروں کو فراہم نہیں کی اور عذرداری کے ساتھ غلط بیان حلفی منسلک کیا۔جسٹس شاہد وحید نے فیصلے میں لکھا کہ منتخب امیدوار کی کامیابی میں بے بنیاد الزامات پر مداخلت نہیں کی جاسکتی لہٰذا عمران خان کے خلاف انتخابی عذرداری قانون کے مطابق نہیں اس لیے مسترد کی جاتی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments