اسلام آباد: سرکاری ٹی وی ‘پی ٹی وی’ کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر یوسف بیگ مرزا کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے میڈیا تعینات کردیا گیا۔کابینہ ڈویژن نے وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد یوسف بیگ مرزا کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔نوٹی فکیشن کے مطابق یوسف بیگ مرزا کی تعیناتی اعزازی طور پر کی گئی ہے۔یوسف بیگ مرزا کی تعیناتی کے بعد وزیراعظم کے معاون خصوصی کی تعداد 7 سے بڑھ کر 8 ہوگئی، مرزا شہزاد اکبر، افتخار درانی، نعیم الحق، سید ذوالفقار عباس بخاری، شہزاد قاسم، علی نواز اعوان اور محمد عثمان ڈار وزیراعظم کے معاون خصوصی ہیں۔یاد رہے کہ یوسف بیگ مرزا تین مختلف حکومتی ادوار میں تین مرتبہ پی ٹی وی کے ایم ڈی کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں اور وہ کئی نجی چیلنجز کی لانچنگ ٹیم کا بھی حصہ رہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments