پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل: خواجہ برادران 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

لاہور: احتساب عدالت نے پیراگون ہاوسنگ اسکینڈل میں گرفتار سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔

نیب ٹیم کی جانب سے خواجہ برادران کو لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا جہاں نیب نے ان کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

عدالت نے نیب ٹیم کا مؤقف سننے کے بعد خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کو 10 روز کے لیے جسمانی ریمانڈ پر حوالے کردیا۔

یاد رہے کہ خواجہ برادران کو لاہور ہائیکورٹ میں گزشتہ روز عبوری ضمانت خارج ہونے پر نیب نے گرفتار کرلیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں