راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےکہا ہےکہ ملک میں سیکیورٹی صورتحال بہتر ہورہی ہے اور تاجر و صنعتکاروں کو محفوظ ماحول دینے کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی ائیر ڈیفنس سینٹر کراچی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان کو کرنل کمانڈر آف آرمی ڈیفنس کور کے بیجز لگائے۔تقریب میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں آرمی ڈیفنس کور کے کردار کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے گدرا سیکٹر سندھ کے اگلے مورچوں اور تھرکول کا بھی دورہ کیا، اس موقع پر کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز بھی ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ کو منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی جب کہ اگلے مورچوں پر آرمی چیف نے افواج کے مورال کو سراہا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments