وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ حکومت کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس جانے کی کوئی جلدی نہیں ہے، ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے پر امریکا اور آئی ایم ایف کے خدشات دور کردیئے گئے ہیں۔سعودی اخبار ‘عرب نیوز’ کو دیئے گئے انٹرویو میں وزیر خزانہ نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ روپے کی قدر میں کمی آئی ایم ایف کے کہنے پر کی گئی۔انھوں نے کہا کہ حکومت کو آئی ایم ایف کے پروگرام میں جانے کی کوئی جلدی نہیں ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں رکاوٹ کی بنیادی وجہ اصلاحات کی رفتار تھی ۔ اگر آپ بہت تیزی سے اصلاحات اور ایڈجسٹمنٹ کرنے کی کوشش کریں تو آپ معیشت کو تباہ کردیں گے اور یہ پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کا مقصد یہ ہے کہ جب ہمیں اس بات کا یقین ہو کہ پاکستان کے بہترین مفاد میں کسی پروگرام کا خاکہ طے پاگیا ہے تو آئی ایم ایف کے پروگرام پر دستخط کردیں گے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments