اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو گرانے کی کیا ضرورت ہے یہ اپنے دشمن خود ہیں، ان کی پالیسیاں، حکومت کرنے کا رویہ اور طریقہ کار ہی کافی ہے۔اسلام آباد میں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ وفاقی کابینہ ایسی تنظیموں سے ملاقاتیں کر رہی جو شک کے دائرے میں ہیں، زرداری صاحب، شہباز شریف یا ہمیں کچھ کرنے کی ضرورت نہیں، یہ خود گر رہے ہیں۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہم نیب قانون سمیت ہر اُس چیز کے لیے تیار ہیں جس سے پاکستان بہتر ہوسکتا ہے، یہ کرپشن کا نعرہ صرف دکھاوے کے لیے استعمال کر رہے ہیں مگر ان سے یہ نہیں بچیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا مہنگائی بڑھتی جا رہی اور یہ اپنی غلطیوں کو چھپا رہے ہیں، دو دفعہ بجٹ لے آئے اور تیسرے کی تیاری ہے، یہ تیل کی قیمت پر بھی عوام کو لوٹ رہے ہیں۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ دو ہزار گیارہ بارہ میں دنیا میں تیل کی قیمت 110 ڈالر فی بیرل تھی اور ملک میں 94 روپے لیٹر میں دستیاب تھا لیکن آج دنیا میں تیل 60 ڈالر فی بیرل اور ملک میں 114 روپے فی لیٹر میں فروخت ہورہا ہے۔پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ حکومت کو صرف تیل سے اربوں روپے اضافی مل رہے ہیں، یوریا کھاد کی قیمت 1300 روپے تھی آج 1800 روپے ہے، ڈی اے پی کی بوری 2800 روپے تھی آج 3800 روپے ہے، کاشتکار مر رہا ہے، اسے فصل کی صحیح قیمت نہیں مل رہی۔خورشید شاہ نے مزید کہا وفاقی حکومت کسان کو امدادی قیمت دینے پر تیار نہیں ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments