اسلام آباد: سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کا کہنا ہےکہ میرے ہاتھ بالکل صاف ہیں اور میں نے سیاست کو کرپشن نہیں خدمت کا ذریعہ بنایا جب کہ ہمارے خلاف مقدمات کی وجوہات عوام جانتے ہیں۔ذرائع کےمطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں مسلم لیگ (ن) کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میاں نوازشریف نے کہا کہ میرے ہاتھ بالکل صاف ہیں، میں نے سیاست کو کرپشن نہیں خدمت کا ذریعہ بنایا، میں اور میرا خاندان ماضی میں بھی احتساب کا سامنا کرچکا اور سرخرو ہوچکا ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے خلاف مقدمات کی وجوہات عوام جانتے ہیں، تمام مقدمات مفروضوں اور اندازوں پر مبنی ہیں لہٰذا اپنا فیصلہ اللہ اور عوام کی عدالت پر چھوڑ دیا ہے۔دوسری جانب اجلاس کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس سے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف کا کہنا تھا کہ پارٹی اجلاس میں تنظیم سازی سے متعلق فیصلے کیے گئے، ان فیصلوں کے سیاست پر دور رس اثرات ہوں گے اور پاکستان کو فائدہ ہوگا۔انہوں نے مزید کہاکہ (ن) لیگ کی جب حکومت آئی ترقی کو آگے بڑھایا ہے، ہم نے ملک سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی ختم کی، موٹر وے بنائے، ملک میں سی پیک لائے، ہمارے دور میں ہونے والی ترقی کو غیر ملکی بھی مانتے ہیں، ہمارے دور میں پاکستان نے معیشت اور دفاع سمیت ہر شعبے میں ترقی کی، (ن) لیگ کی حکومت نے ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مہنگائی نے لوگوں کی زندگی اجیرن کردی ہے اور اس سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے، ہمارے دور میں مہنگائی کی کمر توڑی گئی لیکن موجودہ حکومت نے مہنگائی کردی، 10 ہزار میں ملنے والا راشن اب 16 ہزار میں ملتا ہے، غریب آدمی کو سمجھ نہیں آرہا کیا کرے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments