اسلام آباد: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم پر معاملات طے پاگئے۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہبازشریف سے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے ان کے چیمبر میں ملاقات کی جس میں قائمہ کمیٹیوں کے امور پر مشاورت اور اپوزیشن جماعتوں میں کمیٹیوں کی سربراہی کی تقسیم پر غور کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ قائمہ کمیٹیوں کے لیے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان معاملات طے پاگئے جس کے تحت حکومت اور اپوزیشن کو یکساں یعنی 20،20 قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی ملے گی۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن میں مسلم لیگ (ن) کو 9، پیپلزپارٹی اور ایم ایم اے کو10 قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی ملے گی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ اپوزیشن کے درمیان مشاورت جاری ہےکہ کس اپوزیشن جماعت کو کس قائمہ کمیٹی کی سربراہی دی جائے تاہم شہبازشریف کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بنانے پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت کو قانون وانصاف کی قائمہ کمیٹی کی چیئرمین شپ دیے جانے پر بھی اتفاق کرلیا گیا ہے اور ریاض فتیانہ کو کمیٹی کا چیئرمین بنایا جائے گا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments