سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے اور قابض فوج نے ضلع پلوامہ میں گھر گھر تلاشی کے دوران 6 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔نوجوانوں کو بھارتی فوج، پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور اسپیشل آپریشن گروپ نے پلوامہ کے علاقے آرام پورہ میں محاصرے اور سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا۔دوسری جانب کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد مقبوضہ وادی میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی۔حالیہ شہادتیں ایک ایسے وقت میں ہوئی ہیں جب دو روز قبل ہی مقبوضہ کشمیر میں گورنر راج کی مدت مکمل ہونے پر قابض بھارتی حکومت نے وادی میں صدارتی راج نافذ کردیا ہے۔صدارتی راج کے تحت ریاست کے تمام آئینی، انتظامی اختیارات پارلیمنٹ کو منتقل ہوجائیں گے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments