سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے بیرون ملک فرار کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی بیٹیوں سے ملاقات کے لیے امریکا میں موجود ہیں اور جلد ہی وطن واپس آئیں گے۔خواجہ آصف نے کہا کہ ‘میں اس وقت امریکا میں موجود ہوں، جہاں میں اپنی بیٹیوں سے ملنےآیا ہوں’۔خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ ‘میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں،جلد وطن واپس آرہا ہوں’۔واضح رہے کہ خواجہ آصف کے اہلخانہ پہلے ہی بیرون ملک جاچکے ہیں، لیکن سابق وزیراعظم نواز شریف نے انہیں روک لیا تھا۔اب گذشتہ 2 ہفتوں سے خواجہ آصف بھی ملک سے باہر موجود ہیں، جس پر یہ رپورٹس سامنے آئیں کہ وہ قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے ممکنہ گرفتاری سے بچنے کے لیے بیرون ملک جاچکے ہیں۔خیال رہے کہ خواجہ آصف کے خلاف نیب میں منی لانڈرنگ اور نندی پور پاور پروجیکٹ کرپشن کیس کی انکوائری جاری ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments