لاہور: احتساب عدالت نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 15 روز کی توسیع کردی۔واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے 11 دسمبر کو لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد ہونے کے بعد خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کو پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں گرفتار کیا تھا۔احتساب عدالت نے خواجہ سعد رفیق کا 20 دسمبر تک راہداری ریمانڈ دیا تھا، جبکہ قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کی جانب سے لیگی ایم این اے کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جانے کے بعد وہ اسمبلی اجلاس میں شرکت کی غرض سے اسلام آباد میں موجود تھے۔نیب ٹیم نے سعد رفیق کو احتساب عدالت میں پیش کرنے کے لیے آج اسلام آباد سے لاہور نیب آفس منتقل کیا جہاں سے سخت سیکیورٹی میں خواجہ برادران کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔سماعت کے دوران نیب کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ قیصر امین بٹ نے بیان دیا کہ خواجہ برادران پیراگون سٹی کے مالک ہیں۔تفتیشی افسر کے مطابق اس منصوبے کے تحت 2 ارب روپے کے کمرشل پلاٹ غیر قانونی طور پر بیچے گئے جبکہ پٹواریوں نے بتایا ہے کہ 40 کنال سرکاری اراضی بھی بیچی گئی ہے، تاہم جن لوگوں نے یہ جگہ خریدی ہے ان کا بیان ریکارڈ کرنا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہمارے پاس 100 کے قریب متاثرہ لوگ آئے ہیں، جن میں سے ایک حاجی رفیق نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا کہ ان کی 200 کنال جگہ پیراگون میں ہے اور انہیں ایک دھیلہ نہیں دیا گیا۔نیب حکام نے احتساب عدالت سے خواجہ برادران کے جسمانی ریمانڈ میں 15 روز کی توسیع کی استدعا کی، تاہم سعد اور سلمان رفیق کے وکلاء نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ برادران کے ریمانڈ کی درخواست نہیں بنتی، لوگوں کے آپس کے جھگڑے نمٹانے کے لیے دونوں بھائیوں کا ریمانڈ نہیں دینا چاہیے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments