اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہےکہ عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی بنیاد رکھی ہے اور ہم صاف شفاف گورننس کی جانب بڑھ رہے ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ میں کل باہر جائیداد بنالوں اور لوگوں سے اپیل کروں کہ وہ مجھے بچانے کے لیے باہر نکلیں، لوگ بے وقوف نہیں ایسی اپیلوں پر باہرنہیں نکلیں گے۔انہوں نے کہا کہ قوم بد عنوانی مقدمات پر عدالتی فیصلے کا انتظار کررہی ہے، بد عنوانی کے باعث ترقی کے راستے بند ہو جاتے ہیں، عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی بنیاد رکھی ہے، ہم صاف شفاف گورننس کی جانب بڑھ رہے ہیں، امید ہے ملک کو مالی مسائل سے نکالنے میں آصف زرداری اور نوازشریف بھی کچھ تعاون کریں گے۔وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ پچھلی دور میں دیکھا کرپشن غربت سے جڑی ہوئی ہے لیکن عمران خان نے جو بنیاد رکھی ہے ہم اس پر عمارت قائم کریں گے جس طرح قائداعظم نے ملک کے لیے سوچا تھا ہم قائد کے خوابوں کو تعبیر دیں گے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments