اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے آصف زرداری کی نااہلی کے لیے تحریک انصاف کی جانب سے دائر درخواست ابتدائی سماعت کے لیے منظور کرلی۔پانچ رکنی کمیشن نے تحریک انصاف کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کی درخواست کا جائزہ لے کر اس پر ابتدائی سماعت کی منظوری دی ۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق ابتدائی سماعت میں صرف درخواست گزار کو نوٹس جاری کر کے اس کا مؤقف سنا جائے گا اور ابتدائی سماعت آئندہ ہفتے میں ہونے کا امکان ہے۔خرم شیر زمان کی جانب سے 20 دسمبر کو دائر درخواست میں آصف زرداری پر مبینہ اثاثے چھپانے کا الزام عائد کیا گیا ہے اور مؤقف اختیار کیا ہے کہ آصف زرداری نیویارک میں قائم اپارٹمنٹ کے مالک ہیں جس کا ذکر انہوں نے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے جانے والی دستاویزات میں نہیں کیا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ آئین کے مطابق آصف زرداری صادق اور امین نہیں رہے لہذا انہیں نااہل قرار دیا جائے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments