اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سپریم کورٹ سے اصغر خان کیس کی فائل بند کرنے کی سفارش کردی۔سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں ایف آئی اے نے موقف اختیار کیا کہ یہ معاملہ 25 سال پرانا ہے اور جن سیاستدانوں نے رقوم لیں، وہ اس سے انکاری ہیں۔ایف آئی اے کے مطابق اہم گواہوں کے بیانات میں تضاد ہے جبکہ بینکوں سے ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ بھی نہیں ملا۔ایف آئی نے اپنے جواب میں کہا کہ کیس میں اتنے شواہد نہیں کہ کارروائی ہوسکے، لہذا اسے بند کردینا چاہیے۔واضح رہے کہ اصغر خان عملدرآمد کیس کی سماعت پیر (31 اگست) کو سپریم کورٹ میں ہوگی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments