چوہدری نثار کوئی فارورڈ بلاک نہیں بنائیں گے: خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سعد رفیق نے چوہدری نثار کی جانب سے فارورڈ بلاک بنائے جانے کا امکان مسترد کردیا۔پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان میں احتساب کے نام پر جرائم برسوں سے جاری ہیں، اب احتساب کے نام پر جرائم کا سلسلہ رک جانا چاہیے۔ایک سوال کے جواب میں سعد رفیق نے کہا کہ چوہدری نثار کوئی فارورڈ بلاک نہیں بنائیں گے نہ ان کا ایسا کوئی ایجنڈا ہے۔صحافی کے سوال پر کہ چوہدری نثار کی جانب سے کہا گیا کہ بیان بازی نا کرتے تو ن لیگ کی حکومت ہوتی، سعد رفیق نے جواب دیا کہ اگر بیان بازی نا کرتے تو تب کچھ اور ہوتا۔واضح رہےکہ گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما چوہدری نثار نے پریس کانفرنس کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ‘میں نے کوئی لمبا چوڑا مشورہ نہیں دیا تھا، بس یہی کہا تھا کہ بیانات میں تلخی کو ختم کریں اور عدلیہ اور فوج کو نشانہ بنانے والے الفاظ استعمال کرنے سے گریز کریں، اگر ان کا مشورہ مانا جاتا تو آج ملک میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہوتی’۔

اپنا تبصرہ بھیجیں