اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی کمر میں تکلیف کے باعث ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کی سخت ہدایت کی ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کمر درد میں شدت کے سبب ڈاکٹروں نے شہباز شریف کو مکمل آرام کا کہا تھا جس کے باعث وہ آج پارلیمنٹ نہیں جا سکیں گے اور انہوں نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے معذرت کرلی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے بطور چئیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی آج لا اینڈ آرڈر اجلاس کی صدارت کرنا تھی تاہم کمر میں تکلیف اور ڈاکٹروں کی جانب سے سختی سے آرام کی ہدایت کے بعد وہ اجلاس کی صدارت نہیں کرسکیں گے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بھی ڈاکٹرز نے شہباز شریف کے کمر اور گردن کے مہروں کا معائنہ اور فزیو تھراپی کی تھی اور ڈاکٹرز ان کی نقل و حرکت محدود کرنے اور چہل قدمی اور ورزش کی ہدایت کر چکے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پمز میں کئے گئے ایم آر آئی ٹیسٹ میں شہباز شریف کے مہروں میں تکلیف کی علامات پائی گئی ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments