لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی: بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفترخارجہ طلبی

اسلام آباد: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہری کی شہادت پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈی جی ساؤتھ ایشیا و سارک ڈاکٹر محمد فیصل نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی اور فائرنگ سے شہری کی شہادت پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا۔

ترجمان کے مطابق ڈاکٹر فیصل نے احتجاجی مراسلہ بھی بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کے حوالے کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں