راولپنڈی: وزیراعظم عمران خان نے رات گئے راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال اور غریب و نادار افراد کے لیے قائم ‘پناہ گاہ’ کا اچانک دورہ کیا اور وہاں فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا۔وزیراعظم نے راولپنڈی کے علاقے فوارہ چوک کے قریب قائم “پناہ گاہ” کا دورہ کیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ معاون خصوصی افتخار درانی اور سینیٹر فیصل جاوید بھی تھے۔وزیراعظم نے بےگھر افراد کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور بہترین انتظامات پر وفاقی وزیر صحت عامر کیانی اور انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ نہایت سرد موسم میں خلق خدا کیلئےگرم بستر اور خوراک کی فراہمی عظیم خدمت ہے، چھت سے محروم انسانوں کیلئے معیاری سہولیات کا بندوبست لائق تحسین ہے۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پسے ہوئے محروم انسانوں کی نگہداشت معاشرے کی ذمہ داری ہے، شہریوں کا انسانیت کی خدمت کیلئے آگے بڑھنا نہایت حوصلہ افزاءہے۔وزیراعظم عمران خان نے ہولی فیملی اسپتال کا بھی اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے اسپتال کے شعبہ اطفال اور فیملی یونٹ کا جائزہ بھی لیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر صحت عامر کیانی، معاون خصوصی افتخار درانی اور دیگر بھی موجود تھے، وزیراعظم کو اسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی جب کہ انہوں نے اسپتال میں علاج معالجے کے مجموعی معیار کا بھی جائزہ لیا۔وزیراعظم نے صفائی کی مجموعی صورتحال اور ادویات کی فراہمی کے نظام کا جائزہ لیا اور وزیر صحت سے ہولی فیملی اسپتال کے بارے میں رپورٹ طلب کرلی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments