لاہور: محکمہ داخلہ نے پنجاب اسمبلی میں وی وی آئی پی سیکیورٹی کی تفصیل پیش کردی، جس کے مطابق سب سے زیادہ سیکیورٹی اہلکار گورنر ہاؤس میں تعینات ہیں۔محکمہ داخلہ کی رپورٹ کے مطابق وی وی آئی پی سیکیورٹی کے حوالے سے گورنر پنجاب چوہدری سرور پہلے نمبر پر ہیں جن کی ذاتی رہائش گاہ پر 2 جبکہ گورنر ہاؤس میں 109 پولیس اہلکار تعینات ہیں۔اس کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب کے دفتر میں 4 پولیس اہلکار، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سیکیورٹی پر 17 اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کے گھر پر ایک پولیس اہلکار تعینات ہے۔محکمہ داخلہ کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر شفقت محمود اور محمود سلطان اور صوبائی وزراء یاسمین راشد، مراد راس، محمود الرشید اور اسلم اقبال کی رہائش گاہوں پر دو 2،2 پولیس اہلکار تعینات ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments